(یو این آئی) جموں و کشمیر کے سرحدی ضلع کپواڑہ میں نامعلوم بندوق بردار نے ایک سیاسی پارٹی کے کارکن کو گولی مار کر قتل کردیا۔
سرکاری ذرائع نے آج بتایا کہ ایک مسلح شخص نے کل رات پیپلز کانفرنس (پی سی) کے کارکن غلام
نازی کو کپواڑہ کے هنڈواڑا میں ان کے گھر کے باہر گولی مار دی۔
مسٹر نازی کو فوری طور پر مقامی ہسپتال لے جایا گیا جہاں سے انہیں بہتر علاج کے لئے ضلع اسپتال بھیج دیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔